مرکزی بجٹ سے تلنگانہ کی عوام مایوس

   

بچکنڈہ ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے جاریہ 2024-25 بجٹ میں ریاست تلنگانہ کو نظرانداز کرنے پر بچکنڈہ کی عوام مایوسی کا شکار ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں 8 بی جے پی ایم پی امیدواوں نے اپنی جیت درج کروائی ، اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت کا تلنگانہ کیساتھ ناانصافی کرنا سراسر ظلم ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ مرکزی این ڈی اے حکومت اپنی اقتدار کی کرسی بچانے کے لئے دونوں ریاستوں بہار ار اندھاپردیش کو منہ مانگے بجٹ دیا ہے لیکن تلنگانہ کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے جو ریاست تلنگانہ کی چار کروڑ عوام کی توہین ہے ۔

کاغذنگر زکوٰۃ چیارٹیبل ٹرسٹ کی شعور بیداری مہم
کاغذ نگر۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کے عرفان نگر کالونی میں موجود ایم ایم آن لائن سینٹر میں حافظ معین الدین صابری نے اپنے ہمراہ زکوۃ چار ٹیبل ٹرسٹ ضلع انچارج محمد ایوب،ایم آئی ایم صدر عبدالمبین،سابقہ مونسپل چیئرمین صدام حسین، مولانا مبین احمد قاسمی، عابد احمد کے ساتھ مل کر ایم ایم آن لائن سینٹر موٹیویشن حافظ معین الدین صابری نے زکوۃ چار ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے غریب اور مستحق طلبہ و طلبات میں دی جانے والی اسکالر شپ اپلی کیشن حاصل کرتے ہوئے شعور بیداری مہم چلائی۔