حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج کہا کہ مرکزی بجٹ سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی اور سست روی ختم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کی جانب سے اس بجٹ کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کی توقعات کو پورا کرنے والا بجٹ پیش کیا ہے ۔ وزْر فینانس نرملا سیتارامن نے تنخواہ یاب طبقہ کو ٹیکس سہولت دی ہے جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ کو بھی بجٹ میں مرکزی اہمیت دی گئی ہے اور انفرا اسٹرکچر کو فروغ دینے ‘ مہارتوں کو فروغ دینے اور صنعتوں کے استحکام کیلئے بجٹ میں اچھے اقدامات کئے گئے ہیں۔