ریاست کے کئی علاقوں میں مومی شمعوں کی ریالی
حیدرآباد 8 فروری( یو این آئی) مرکزی بجٹ میں اے پی سے ناانصافی کے خلاف ریاست کے کئی علاقوں میں کل شب مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی۔وجئے واڑہ سے یہ ریلی نکالی گئی۔وجئے واڑہ کے ستیہ نارائنا پورم میں دکانات میں بجلی کی اشیا بند کرتے ہوئے مومی شمعیں جلائی گئیں۔ضلع اننت پور کے گنتکل میں تلگودیشم کی قیادت میں ٹو وہیلرس کی ریلی نکالی گئی۔اس ریلی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرکز کے اس اقدا م کی مخالفت کی ۔تلگودیشم لیڈر ورکن اسمبلی بونڈا اومامہیشور راو نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو دس سال تک خصوصی درجہ دینے اور دس اہم وعدوں کو پوراکرنے کی بی جے پی نے یقین دہانی کروائی تھی تاہم بی جے پی نے ان وعدوں کا احترام نہیں کیا جو افسوس اور المیہ کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ اے پی سے انصاف ، خصوصی درجہ اور دیگر امور پر وزیراعلی این چندرابابونائیڈو دہلی میں ایک روزہ احتجاج کریں گے ۔اس احتجاجی کیمپ میں کئی قومی جماعتوں کے لیڈران شرکت کرتے ہوئے چندرابابو سے حمایت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اے پی کو خصوصی درجہ فوری دیاجائے ۔