مرکزی بجٹ میں ترقی اور پیداوار پر خصوصی توجہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت توقع ہے کہ اپنے آنے والے بجٹ میں ترقی اور پیداوار پر خصوصی توجہ دے گی۔ اندرون ملک بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ شہری ہوا بازی اور برقی جیسے اہم شعبوں میں پائے جانے والے مسائل کو دور کیا جائے گا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرکزی بجٹ میں معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ مرکزی 2019-20 ء میں حکومت کی جانب سے جو اقدامات کئے جارہے ہیں اِس سے ترقی اور خوشحالی کی راہیں کشادہ ہوں گی۔ ساری دنیا میں معاشی محاذ پر سست روی کو دیکھا جارہا ہے لیکن ہندوستان میں معاشی ترقی کے لئے حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث ترقی حاصل ہونے کی توقع ہے۔