مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی

   

اسمبلی میں ناانصافیوں پر قرارداد منظور کرنے بچی ریڈی کا مطالبہ

سنگا ریڈی ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچی ریڈی سابق چیئرمین سی ڈی سی نرہر ریڈی قائد بی آر ایس پارٹی نے سنگا ریڈی ایم ایل اے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو نظر انداز کرتے ہوئے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ مرکز حکومت تلنگانہ کی ترقی نہیں چاہتی ہے ۔ مرکزی حکومت کا گزشتہ 10 سال میں کبھی ایسے بجٹ کو نہیں دیکھا گیا جو کہ تلنگانہ کو پوری طریقے سے نظر انداز کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ میں ریلوے لائن ، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ضروری کاموں کو نظر انداز کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری میں ناانصافی کی گئی اور تلنگانہ کا نام تک نہیں لیا گیا ۔ تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر اسمبلی میں قرارداد منظور کی جائے اور مرکزی حکومت سے تلنگانہ کو فنڈز مختص کرنے پر زور دیا جائے ۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ کی ترقی کو روکنے کے لیے سازش کر رہی ہے ، انھوں نے اس بجٹ کو کرسی بچاؤ بجٹ قرار دیا۔