مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی: پرشانت ریڈی

   

نظام آباد:یکم ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹر پرشانت ریڈی مرکزی حکومت کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ پر افسوس کا اظہار کیا اور بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی کرنے کا الزام عائد کیا۔مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی گزشتہ کئی سالوں سے سالوں سے نو دیا اسکولز سائنک اسکولز آئی اے ایم ٹریبول آئی ٹی کے لیے مطالبہ کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت کی جانب سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ بجٹ بہار کے لیے پیش کردہ بجٹ کی طرح ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے 8 ارکان پارلیمنٹ ہے اور یہ ارکان پارلیمنٹ مرکزی حکومت سے فنڈز کی حصولی میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ اسی طرح کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے 8 ارکان پارلیمنٹ مرکزی حکومت فنڈز کے لیے نمائندے کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں دونوں جماعتیں ریاست کے لیے فنڈز حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں بی آر ایس کئی سالوں سے ان چیزوں کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن اس کے باوجود بھی مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے لہذا تلنگانہ کی عوام اس بات پر غور کرے تو بہتر ہوگا۔