مرکزی بجٹ 100 فیصدی بے سمت : ٹی ایم سی

,

   


کولکاتہ : ٹی ایم سی نے آج پیش کردہ مرکزی بجٹ پر مرکز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ 100فیصدی بے سمت اور ویژن سے عاری بجٹ ہے اور اس کا مرکزی موضوع انڈیا کو بیچو معلوم ہوتا ہے ۔ مغربی بنگال میں برسراقتدار ٹی ایم سی کے ترجمان ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس میں معلوم ہوتا ہے کہ چند برسوں میں کئی سرکاری شعبے خانگی ہاتھوں کے حوالے کردیئے جائیں گے ۔ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی زیرقیادت ٹی ایم سی حکومت ہے جسے دو تین ماہ میں ریاستی اسمبلی چناؤکا سامنا ہے ۔