بی جے پی کے غرور و تکبر سے عوام کو واقف کروانے کی کوشش، سنگاریڈی میں کانگریس قائدین کی احتجاجی ریالی
سنگاریڈی 18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگاریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے نرملا جگا ریڈی چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن، شیو سینا ریڈی چیرمین تلنگانہ اسپورٹس آتھارٹی کے علاوہ کانگریس قائدین و کارکنان کے ہمراہ آئی بی گیسٹ ہاوز تا مجسمہ امبیڈکر نزد اولڈ بس اسٹانڈ سنگاریڈی جئے باپو، جئے بھیم ، جئے سمویدھان ریالی منظم کی اور مخاطب کرتے ہوے کہا کہ بی جے پی مرکزی حکومت بابا صاحب امیڈکر کا احترام نھیں کرتی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں بابا صاحب امبیڈکر پر اہانت آمیز ریمارکس کئے جس پر قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے ان سے فوری معذرت خواہی کا مطالبہ کیا لیکن بی جے پی کی فکر کے مطابق امیت شاہ نے اپنے ریمارکس پر کم از کم افسوس بھی ظاہر نہیں کیا۔ بی جے پی ، نریندر مودی اور امیت شاہ کے مخالف امبیڈکر نظریہ سے واقف کروانے کل ہند کانگریس کمیٹی نے ملک بھر میں جئے باپو، جئے بھیم ، جئے سمودھان پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کی دو بلدیات، چار منڈلس اور دو سو مواضعات میں پانچ دن تک یہ پروگرام مبعقد ہوگا۔ کانگریس قائدین و کارکن جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمویدھان پروگرام کو کامیاب بنائیں اور بی جے پی قائدین کے غرور و تکبر اور انانیت سے عوام کو واقف کروائیں۔ بابا صاحب امیڈکر کی وجہ سے ملک کو آئین اور غریب عوام کو حقوق ملے۔ آج جو لوگ پارلیمنٹ میں اقتدار کے نشہ میں بیٹھ کر بابا صاحب امیڈکر کے خلاف ریمارکس کر رہے ہیں انھیں وھاں پہنچنے اور بولنے کی آزادی بابا صاحب کے دستور نے ہی دی ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو بابا صاحب کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے۔ ان دو عظیم قائدین کی فراست، تجربہ اور دانشمندی کی وجہ سے ملک کے عوام کو مساویانہ حقوق حاصل ہوے، بھید بھاو اور بڑے چھوٹے کا تفرقہ ختم ہوا۔ جب تک امیت شاہ معذرت نہیں کریں گے تب تک کانگریس کا احتجاج جاری رہیگا۔ راہول گاندھی کی قیادت میں بی جے پی مرکزی حکومت کی ناکامیوں، غلطیوں، خامیوں اور وعدہ شکنی کو عوام تک پینچانے کا کام جاری رہیگا۔ جگا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو سنگاریڈی مدعو کیا گیا ہے۔ عنقریب چیف منسٹر سنگاریڈی کا دورہ کریں گے۔ چیف منسٹر کے دورہ سے قبل حلقہ سنگاریڈی کی ترقی کے لیے ضروری کاموں کی نشاندہی کی جائگی اس میں عوام کی ضروریات و خواہشات کو بھی ملحوظ رکھا جائگا اور حلقہ سنگاریڈی کی ترقی، خوبصورتی کے لیے ایک جامعہ منصوبہ چیف منسٹر کو پیش کرتے ہوے منظوری حاصل کی جائیگی۔ میرا مقصد سنگاریڈی کی ترقی اور عوام کی بھلائی ہے۔ اس موقع پر جارج متھیوز صدر ٹاون کانگریس، حافظ شیخ شفیع سابق کونسلر، کونا سنتوش، کرن گوڑ، امیر بیگ، قطب الدین، امین الدین، صکاح الدہن ببو، سہیل، عارف، شاہین، طاہر، رام ریڈی سء ڈی سی چیرمین، مبوب بیگ، محتشم، نعیم، روف، شیخ فیاض و دیگر موجود تھے۔