مرکزی حکومت تین زرعی قوانین کو دوبارہ نافذکرنے کی کوشش کر رہی ہے :کجریوال

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی حکومت پچھلے دروازے سے دوبارہ تین زرعی قوانین کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کیجریوال نے ٹویٹر پر کہا “ملک بھر کے کسانوں کی اطلاع کے لیے ، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ تین سال قبل مرکز نے کسانوں کی تحریک کی وجہ سے جو تین کالے قوانین واپس لیے تھے ، ان کو پچھلے دروازے سے پھر سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ مرکزی حکومت انہیں “پالیسیوں” کا نام دے کر دوبارہ نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ مرکز نے اس پالیسی کی ایک کاپی تمام ریاستوں کو بھیجی ہے تاکہ ان کے خیالات جان سکیں۔دہلی کے سابق وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں کسان کئی دنوں سے دھرنے اور غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ ان کے مطالبات وہی ہیں جنہیں مرکزی حکومت نے تین سال پہلے مان لیا تھا لیکن ابھی تک ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ بی جے پی حکومت اب اپنے وعدے سے مکر گئی ہے ۔