نئی دہلی / ممبئی : مرکزی حکومت نے آج کہا کہ وہ فروری سے اگست تک 6 ماہ کے لیے 2 کروڑ تک کے قرضوں پر عائد ہونے والے سود پر اضافی سود کو معاف کردے گی لیکن متنبہ کیا کہ اس سے کورونا وائرس وبا سے لڑنے میں حکومت کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ یہ اعلان سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامہ کیا گیا ہے ۔ اس کا ریٹیلرس اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں نے خیر مقدم کیا ہے حالانکہ اس سے وبا کی روک تھام میں خلل پڑ سکتا ہے ۔ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سود پر عائد ہونے والی اضافی سود ادا کرنے کی لاگت برداشت کرنے کا لازمی نتیجہ دیگر کئی اہم کاموں پر پڑ سکتا ہے جن کا قوم کو سامنا ہے ۔۔