عادل آباد میں رکن اسمبلی جوگورمنا کی پریس کانفرنس
عادل آباد۔ ضلع عادل آباد میں تقریباً ایک ہفتہ موسلادھار بارش کے بنا پر جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لینے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک وفد روانہ کرتے ہوئے ضلع میں پیش آئے نقصانات کو قومی نقصان قرار دے کر GO2 کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے امدادی رقم فراہم کرنے کا مطالبہ مقامی رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے مستقر عادل آباد میں اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا۔ ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر مسٹر جوگو رامنا نے بی جے پی اراکین لوک سبھا پر الزام عائد کیا کہ وہ جن مقامات سے نمائندگی کرنے کی غرض لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں اس اطلاع کی مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ موصوف نے مرکزی وزیر مسٹر کشن ریڈی، بی جے پی ریاستی صدر مسٹر بنڈی سنجے، اراکین لوک سبھا بی جے پی مسٹر ارویندر ریڈی، مسٹر سویم باپو راؤ مرکزی حکومت سے نمائندگی کرکے رقم طلئب کرنے کے بجائے ریاستی حکومت سے بارش کے نقصانات کی پابجائی کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ضلع میں 127 لاکھ ایکڑ اراضی پر پیدا شدہ فصل کو جہاں ایک طرف نقصان پہنچا وہیں 42 مویشیوں کی موت واقع ہوئی اور کئی ایک برقی پول گرپڑے ہیں۔ جوگو رامنا نے چند سال قبل کی تاریخ دہراتے ہوئے کہا کہ قبل از بارش سے نقصانات کا جائزہ لینے مرکزی حکومت سے ایک وفد پہنچا جس کی سفارش پر مرکزی حکومت سے 1300 کروڑ روپے امدادی رقم حاصل ہوئی تھی۔ ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر مسٹر جوگورامنا نے بارش کے نقصانات کو قومی نقصان تصور کرتے ہوئے GO2 میں شامل کرکے مرکزی حکومت کو امدادی رقم جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بی جے پی حکومت کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا۔