مرکزی حکومت سے مزدوروں کے مفادات کونقصان

   

مہنگائی سے عوام کومشکلات‘ سنگاریڈی میںسی پی ایم کا جلسہ‘برندا کرت کاخطاب

سنگا ریڈی 26 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )برندہ کارت قائد سی پی ایم پارٹی نے سنگا ریڈی میں سی پی ایم پارٹی کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت مزدور اور کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے ملک میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خواتین کے آشا ورکر انگن واڈی اساتذہ کے تنخواہوں میں اضافہ اور مستقل روزگار دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کارپوریٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے فوری طور پر غریب عوام اور مزدور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے امیت شاہ مرکزی وزیر بی جے پی کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خلاف تنقید پر فوری امیت شاہ مرکز وزیر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جبکہ ملک میں ڈاکٹر بی ار آمبیڈکر کی جانب سے دستور بنایا گیا اور بہتر انداز میں دستور کو قائم کیا گیا 1950 میں ار ایس ایس نے ڈاکٹر بی ار امبیڈکر کے دستور پر تنقید کی تھی سی پی ایم پارٹی کی جانب سے بلڈوزر کے خلاف آواز اٹھائی گئی اور غریب عوام کے مسائل کو حل کروانے جن فیکٹریوں سے ورکرز کو روزگار ملتا ہے انہیں فروخت کرنے کی کوشش کو بھی قانونی لڑائی لڑتے ہوئے ناکام کیا گیا اس موقع پر راگھولو ویرا بدرا رملو جے راج اور دیگر موجود تھے۔