مرکزی حکومت عادل آباد کی ترقی اور تعمیراتی کاموں نذر انداز کرچکی ہے

   


ریلوے کو خانگیانے کے حوالے کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، جوگو رامنا کی پریس کانفرنس

عادل آباد ۔ لباس کے طرز پر سیاسی جماعتوں کی تبدیل کرنے میں شہرت رکھنے والے بی جے پی قائد و عادل آباد رکن لوک سبھا مسٹر سویم بابو راؤ کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رمنا نے کہا کہ موصوف مرکزی حکومت کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی غرض ریاسی حکومت پر تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں ۔ مسٹر جوگو رامنا اپنے کیمپ آفس پر میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ایما پر سابق رکنلوک سبھا عادل آباد مسٹر گڈم ناگیش اور اس وقت کے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے دہلی پہونچکر مرکزی وزیر ریلوے مسٹر سریش پربھو سے ملاقات کرتے ہوئے چیف منسٹرکا تحریر کردہ خط جس میں عادل آباد تا آرمور ریلوے لائن بچھانے ، مستقر عادل آباد کے قلب سے گذرنے والی ریلوے لین جو تاسمی بس اسٹیشن کے قریب ہے جہاں عوام کی دشواریوں کو دور کرنے ریلوے لین پر اوور برج تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ان تعمیراتی کاموں میں ریاستی حکومت کی جانب سے درکار رقم فراہم کرنے کا ذکر بھی تحریر کیا گیا تھا جس کے باوجود مرکزی حکومت عادل آباد کے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو نذر انداز کرچکی ہے ۔ مرکزی حکومت عوامی فلاح و بہبودی کے کاموں کو یکسر نظر انداز کرنے کا مسٹر جوگو رامنا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سرمایہ کاروں کا لحافظ رکھتے ہوئے ملک کی معیشت کو تباہ کر رہی ہے ۔ ریلوے اسٹیشن ریلوے کو سرمایا کاروں کو فروخت کرتی جارہی ہے ۔ مستقر عادل آباد میں موجودہ کیندریا ودیالم جو کرایہ کی عمارت ہے جس کی عمارت تعمیر کیلئے بھگت سنگھ نگر موالا منڈل ) میں سروے نمبر 48/1 میں دس ایکر اراضی مختص کی گئی ہے جس کی عمارت تعمیر کیلئے مرکزی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے رقم فراہم کرنے پر عادل آباد رکن لوک سبھا پر زور دیا ۔ مسٹر جوگو رامنا نے مسٹر سیویم بابو راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ سستی شہرت حاصل کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت اور مقامی رکن اسمبلی پر تنقید کا نشانہ بنایا کرتے ہیں ۔ مختلف سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے والے رکن لوک سبھا کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی سے بھی امیدوار بنانا ناممکن قرار دیتے ہوئے مسٹر جوگو رامنا نے کہا کہ اب موصوف کیلئے صرف کمیونسٹ پارٹی بچی ہے جس میں شمولیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ میڈیا سے مخاطب کے موقع پر عبدالقیوم ، محمد ظہورالدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔