مرکزی حکومت نقل مکانی روکے سپریم کورٹ کی ہدایت

   

نئی دہلی۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مرکز سے آج کہا کہ کورونا وائرس کے سبب عوام خوف و گھبراہٹ کے عالم میں نقل مکانی کررہے ہیں جسے روکنا ضروری ہے۔ عدالت نے اندرون 24 گھنٹے ایک پورٹل تشکیل دینے کی ہدایت بھی دی جو وباء کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتی رہے گی۔ اس سے جھوٹی خبروں کا سدباب کیا جاسکے گا۔