مرکزی حکومت نے بلایا پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس، 18 سے 22 ستمبر کے درمیاں ہوں گے پانچ سیشن

,

   

نئی دہلی: امرت کال کے دوران 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں پانچ سیشن ہوں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ پارلیمانی امور کے وزیر جوشی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس (17 ویں لوک سبھا کا 13 واں اجلاس اور راجیہ سبھا کا 261 واں اجلاس) 18 سے 22 ستمبر تک بلایا گیا ہےپارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم یہ سیشن 9 اور 10 ستمبر کو قومی دارالحکومت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے چند دن بعد ہونے جا رہا ہے۔ جوشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں پانچ میٹنگیں ہوں گی۔ پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ وہ امرت کال کے دوران منعقد ہونے والے اس خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں بامعنی بحث کی امید رکھتے ہیں۔