پیاز اور دالوں کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ مہینوں سے بڑھوتری اتی جا رہی ہے، اور نئی فصلوں کی پیداوار پر بھی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے، دہلی میں ابھی بھی پیاز 50۔60 روپئے کلوگرام بک رہی ہے۔ پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے حکومت نے اپنی سطح سے پیاز بیچنا شروع کیا تھا۔ جسے حکومت آگے بھی جاری رکھنے والی ہے۔ پیاز اور دالوں کی دام کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے مرکزی حکومت نے این اے ایف ای ڈی محکمہ کو بفر اسٹاک سے دال اور پیاز کی سپلائی جاری رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ملک میں پیاز اور دال کی قیمتوں کی دستیابی کے ساتھ۔ساتھ حکومت بفر اسٹاک کا جائزہ لینے کیلئے صارفین کے امور کی وزارت کے سیکریٹری اویناش کمار سری واستو کی صدارت میں اجلاس ہوا۔
وزارت زراعت کے افسران کا دعویٰ ہے کہ دیوالی کے دوران مہاراشٹر کی منڈیاں بند کردی گئیں جس کی وجہ سے پیاز کی آمد دو تین دن تک متاثر رہی۔ مزید دہلی کی منڈیوں میں آمد پھر شروع ہوگئی ہے اور آگے آمد بڑھنے پر قیمتیں کم ہوگی۔ اجلاس میں ملک کے دارالحکومت دہلی میں مدر ڈیری کے کامیاب آؤٹ لیٹ کے ذریعے پیاز بیچنے کے لئے نیفیڈ کو پیاز کی سپلائی جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ایگری کلچر پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی، آزاد پور کی قیمت کی فہرست کے مطابق دہلی میں پیاز کی تھوک قیمت بدھ کے روز 20 سے 22.50 روپے فی کلو تھی ۔ جبکہ منڈی میں پیاز کی آمد 814.5 ٹن موجود تھی۔