بی جے پی نے کسانوں کا حال بہت برا بنا رکھا ہے، کسانوں کو پیاز کے دامن صحیح نہیں مل رہے ہیں، کسانوں کو پیازکا 8روپیہ مل رہے ہیں جبکہ مرکزی حکومت 100روپیہ بھیج رہی ہے۔۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو بھی شیر کی ہے جس میں ایک کسان روتا دکھائی دے رہا ہے،ان کے اردگرد بہت سے کسان پریشان حال اور روتے دکھائی دے رہے ہیں، کسان کہہ رہا ہے “گزشتہ چار دن سے میں نے 8 روپے کلو پیاز فروخت کی ہے، پانی میں کھڑے ہو کر مزدور لاگا كر میں نے کھیت سے پیاز نکالی ہے، پیاز کی صحیح قیمت نہ ملنے سے میرے پاس مزدوروں کو مزدوری دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں، اب میں انہیں دینے کے لئے پیسہ کہاں سے لاؤں گا؟ –
کسان اگے یہ بھی کہا کہ” اپنے گھر والوں کو کیا کھلاوں سمجھ نہیں آرہا ہے، حکومت صرف حکومت کرتی ہے، کسانوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے، ۔
مرکزی حکومت کہتی ہے کہ مہاراشٹر میں بارش کی وجہ سے پیاز کا نقصان ہوا ہے، اس لیے قیمت بڑھ رہی ہے، پیاز کی بڑھتی قیمت کو لے کر کانگریس حکومت پر مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
किसानों को सही दाम दो, सुविधा दो, सम्मान दो। किसान को मजबूर नहीं मज़बूत करो।
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 10, 2019
भाजपा सरकार ने किसानों की कैसी दुर्दशा कर रखी है? प्याज के बढ़ते दाम रोकने के लिए बाहर से प्याज आयात की जा रही है मगर हमारे किसान को मेहनत से उगाई प्याज का सही दाम ही नहीं मिलता।
किसान को एक किलो प्याज के 8 रू मिल रहे हैं और बाज़ार में प्याज 100 रु किलो है। ये हो क्या रहा है? pic.twitter.com/HIvv4JutcX
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 10, 2019