مرکزی حکومت کیخلاف ریاست کے کسان متحدہوجائیں

   

Ferty9 Clinic

نرمل میں ٹی آر ایس کی احتجاجی ریالی سے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کا خطاب

نرمل: ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ کی ہدایت پر آج ریاستی وزیر قانون اے اندراکرن ریڈی کی قیادت میں ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد نے دفتر مجلس بلدیہ نرمل مولانا ابوالکلام آزاد چوراہا تا منچریال چوراہا ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی ۔ احتجاجی ریالی میں ٹی آر ایس قائدین مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے دیکھے گئے اور پارٹی کے قائدین نے منچریال چوراہا پر مرکزی حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اندراکرن ریڈی نے احتجاجی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی حکومت عوام باالخصوص کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مرکزی حکومت کی جانب سے ربیع سیزن میں دھان کی خریدی نہیں کرنے کی بات کی جارہی ہے تو دوسری طرف ریاست میں بی جے پی قائدین دھان کی خریدی کے لئے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کے کسانوں کے حالات معمول پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوگیا ہے اور عوام بی جے پی حکومت کے غلط فیصلوں سے تنگ آچکی ہیں انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اتحادی احتجاجی مظاہروں سے مرکزی حکومت نے تینوں کالے قوانین کو واپس لے لیا ہے اسی طرح ریاستی کسان اپنے مسائل کے حل کیلئے مرکزی حکومت کے خلاف متحد ہوکر مظاہرہ کریں اورآئندہ انتخابات میں ملک سے بی جے پی حکومت کا صفایا کرنے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں۔ اس موقع پر صدر نشین ضلع پریشد نرمل کے وجئے لکشمی، ٹی آر ایس قائدین رام کرشن ریڈی،رامیشور ریڈی، ڈی راجندر،اے راجندر،ضلعی کوآرڈینیٹر کسان رابطہ کمیٹی وینکٹ رام ریڈی،نرمل مارکیٹ کمیٹی چیرمین نرمدا متیم ریڈی،جی رمیش،میونسپل چیرمین جی ایشور،میونسپل وائس چیئرمین شیخ ساجد،ٹی آر ایس ٹاون پریسڈنٹ نرمل ایم رامو،ارکین بلدیہ شیخ سعید سلیم، سید ظہیر احمد،ایم اے متین،مجاہد بن محمد،انور پاشاہ،راجو،راجیشور کے علاوہ ٹی آر ایس اقلیتی قائدین صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی نرمل سید مشیر،محمد نذیر الدین،محمد جاوید،زبیر حسن خان،سید مقبول،محمد ظفر،محمد نعیم،رضوان خان،ذیشان خان محمد بن علی و دیگر موجود تھے۔