حیدرآباد۔/3 ستمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی ایم چارمینار زون کمیٹی کا اجلاس کنوینر عبدالستار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کی گئی اور احتجاجی پروگرام کا فیصلہ کیا گیا۔ سی پی ایم نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو راحت پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کا نعرہ محض کاغذی بن چکا ہے۔ سی پی ایم نے ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکولر طاقتوں کے اتحاد کی اپیل کی۔ عوام سے مطالبہ کیا گیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کریں تاکہ ملک میں سیکولرازم اور دستور کی حکمرانی ہو۔ اس موقع پر سی پی ایم کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف پلے کارڈز کے ساتھ مظاہرہ کیا ۔