مرکزی حکومت کی اسکالر شپس کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب ،31 اکٹوبرآخری تاریخ

   

سنگاریڈی : انچارج ضلع اقلیتی بہبود آفیسر سنگاریڈی رادھیکا رمنی کی اطلاع کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے دیجانے والی پری میٹرک ‘ پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپس سال برائے 2020-21 کیلئے اہل اقلیتی طلباء و طالبات سے درخواستیں مطلوب ہیں۔پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے اول تا دہم جماعت ‘ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے انٹر میڈیٹ تا پی ایچ ڈی اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کے طلباء وطالبات اپنی درخواستیں مرکزی حکومت کے نیشنل اسکالر شپ پورٹل www.scholarships.gov.in پر داخل کر سکتے ہیں اور ایسے طلباء و طالبات جو گذشتہ سال مرکزی حکومت کی جانب سے اسکالر شپ حاصل کر چکے ہوں وہ اپنی درخواستیں رینول ( تجدیدی) آن لائن داخل کریں۔تازہ اور تجدیدی درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 ؍اکٹوبر 2020 مقر ر کی گئی ہے ۔طلباء کو چا ہیے کہ وہ آن لائن کی گئی درخواست کی ہارٹ کاپی کے ساتھ ضروری اسنادات آدھار کا رڈکی کاپی ‘ بونا فائیڈ ‘ تعلیمی سال 2019-20 کا مارکس میمو کا پی ‘ بینک اکائونٹ کی تفصیلات منسلک کر تے ہوئے متعلقہ اسکول ؍ کالج میں داخل کریں ۔ اسکول ؍ کالج کے انتظامیہ کی جانب سے آن لائن کی گئی درخواستوں کو اپنے لاگ ان کے ذریعہ 15 ؍نومبر سے قبل جانچ کر تے ہوئے ضلعی دفتر کو ارسال کریں۔