مرکزی حکومت کی ’’ اٹل مشن یوجنا‘‘

   

نئی دہلی،19مارچ(سیاست ڈاٹ کام)ملک کے مختلف علاقوں میں زیر زمین پانی ہر سال 20 فیصد کی شرح سے کمی ہو رہی ہے ۔اس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کمیونٹی حصہ داری کے ساتھ زمینی آبی وسائل کے پائیدار نظام کے لئے 6ہزار کروڑ روپے کی ایک مرکزی ‘‘اٹل مشن یوجنا’’نافذکی ہے ۔جل شکتی وزیرگجیندر سنگھ شیخاوت نے جمعرات کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات میں جنتا دل(یونائٹید)کے راجیو رنجن سنگھ کے زمینی پانی کے نظام سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اٹل جل مشن سات ریاستوں گجرات،ہریانہ،مدھیہ پر دیش ،مہاراشٹر،راجستھان اور اتر پردیش کے 78 پانی کی کمی والے اضلاع میں نافذ کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کی زمینی پانی کے کثرت استعمال اور مسلسل گھٹتی سطح کو ریگولرکرنے کے مقصد سے وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار ریاستوں کے لئے ماڈل بل نافذ کیا ہے تاکہ وہ اپنی ترقی کو ریگولیٹیڈ کرنے کے لئے مناسب زمینی پانی قانون بنا سکیں ۔اس ماڈل بل کی طرز پر زمینی پانی قانون کو 15 ریاستوں اور مرکزکے زیر اقتدار ریاستوں نے اپنا لیا ہے ۔