محبوب نگر میں آج احتجاجی ریالی، مختلف شخصیتوں کا صحافتی بیان
محبوب نگر۔/12 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر محبوب نگر میں دو اہم اجلاس منعقد ہوئے ۔ ایک اجلاس مسجد بابا میاں اور دوسرا اجلاس گیالکسی فنکشن ہال ٹیچر کالونی میں منعقد ہوا۔ دونوں اجلاسوں میں یہ طئے کیا گیا کہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج کل بعد نماز جمعہ احتجاجی ریالی منظم کی جائے۔ اس اجلاس میں مولانا جواد مظاہری، مولانا نعیم کوثر رشادی، مولانا عبدالرشید مظاہری، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ، عبدالہادی ایڈوکیٹ، محمد مظہر حسین شہید، محمد امتیازاسحق ، محمد محسن خان، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ، مرزا قدوس بیگ، حافظ ادریس سراجی، سید سعادت اللہ حسینی، محمد اکبر الماس ، عبدالرشید مشتاق، محمد مجید سیٹھ ، مولانا ناصر مظاہری، مولانا فخر الدین رشادی، مولانا عبداللہ خان مفتاحی، مولانا ظہیر اللہ خان ، حافظ صفدر حسین، حافظ عظمت علی شاہ، شیخ شجاعت علی، خالد نوید، مرزا بدیع اللہ بیگ، شیخ عبداللہ، بابر شیخ، ابراہیم قادری، علیم صدیقی ، تقی حسین موجود تھے۔ بعد ازاں ایک صحافتی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں ریالی کے متعلق تفصیلات بتائی گئی کہ کل ٹھیک بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی ریالی کا آغاز ہوگا اور یہ ریالی مختلف مساجد سے نکل کر گھڑیال چوک پہنچے گی اور وہاں سے براہ پرانا بس اسٹانڈ تلنگانہ چوراہا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ بعد ازاں علماء و قائدین کا ایک وفد ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کرے گا۔ عامتہ المسلمین سے اس جلوس میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے ملی اتحاد کا ثبوت دیںاور مرکزی حکومت کی سازشوں کا دندان شکن جواب دیں۔