مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ودھان بھون میں میڈیا سے مخاطب کیا ۔فلم داکارہ تاپسی پنو اور انورگ کشیپ کے گھر اور آفس پر انکم ٹیکس کے چھاپہ مار کاررائی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے جمہوریت کا خاتمہ ہورہا ہے ۔ڈکٹیٹر شب آرہی ہے۔ اب راجہ اور نوابوں کی حکمرانی چل رہی ہے اگر راجہ صاحب کے شان میں کوئی کچھ کہتا ہے تو اسے سیدھا جیل بھیجا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر صاحب نے غریب سے لے کرامیر تک سب کو یکساں حقوق دئیے ہیں ان حقوق کو سلب کر نے کاکام سرکار کر رہی ہے۔