کریم نگر ۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نیشنل ہیرالڈ کیس کے نام پر اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی کے خلاف ای ڈی کے ذریعے تفتیش کرنے پر اور غیر ضروری سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو پریشان کرنے پر مرکزی حکومت پر کانگریس پارٹی کے قائدین نے اپنی برہمی ظاہر کی۔ مرکزی حکومت کی اس تانا شاہی رویہ کے خلاف کریم نگر میں مرکزی حکومت کی ایک تنظیم بی۔ ایس۔ این ایل کے دفتر کے سامنے احتجاجی پروگرام کیا۔ اور پولیس کو آنکھ میں دھول جھونک کر نریندر مودی کے پُتلے نذر آتش کیا۔ اس احتجاجی پروگرام میں قائدین ویدیولا انجن کمار، ایم ڈی تاج، شراون نائک، مڈوپو موہن، چرلا پدما، گنڈاٹی سرینواس ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔