مرکزی حکومت کے جبری قانون کی واپسی کا اعلان کسانوں کی جیت

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ میں ضلع صدر کانگریس کمیٹی کے شیو کمار کی پریس کانفرنس
نارائن پیٹ۔ صدر ضلع کانگریس کمیٹی نارائن پیٹ مسٹر کے شیو کمار ریڈی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بالآخر کسانوں کی جیت ہوئی جنہوں نے مرکزی حکومت کے جبری سیاہ قانوین کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ مسٹر کے شیو کمار ریڈی نے کہا کہ یہ ملک کے کسانوں کی جیت ہے۔ مرکزی حکومت نے کسان مخالف تین قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ شیو کمار ریڈی نے اس موقع پر ملک کے بہادر کسانوں کو ان کی فتح و نصرت پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی جیت بالآخر اس وقت حاصل ہوئی جب مسٹر راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی نے ملک بھر میں کسانوں کی تحریک کی شدت سے تائید و حمایت کی۔ ملک بھر میں حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے خوفزدہ مرکزی حکومت نے کسانوں کے ساتھ بغیر کسی شرائط کے ان تین سیاہ مخالف کسان قوانین کو واپس لے لیا۔ مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی اور خود غرضی سے سینکڑوں کسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کسانوں کی یہ قربانیا ںہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ کے بعد حکومت کی ہٹ دھرمی کے خلاف یہ سب سے طویل جنگ ہے جس میں بالاخر حق کی جیت ہوئی۔ اس موقع پر مقامی کانگریس قائدین موجود تھے۔