مرکزی حکومت کے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

   

نلگنڈہ کلاک ٹاور پر ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی کا خطاب

نلگنڈہ۔/3 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف آج نلگنڈہ مستقر کے کلاک ٹاور سنٹر پر ریاستی و زیر برقی مسٹر جی جگدیش ریڈی، رکن اسمبلی کے بھوپال ریڈی، ضلع پریشد صدرنشین بی نریندر ریڈی، صدر نشین بلدیہ سیدی ریڈی کے علاوہ دیگر کی نگرانی میں خواتین کی کثیر تعداد نے خالی گیاس سلینڈرس کے ساتھ زبردست احتجاج کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے مرکزی حکومت پر عوام دشمن پالیسیوں کو اپنانے کی پالیسیوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام سے پیسے حاصل کرتے ہوئے اپنے دوستوں کو 19 لاکھ کروڑ روپئے فراہم کئے ہیں، یہ رقم صرف ریاست تلنگانہ کی عوام سے حاصل کی گئی تھی۔ انہوں نے کانگریس قائد راہول گاندھی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ قائد بھی بی جے پی کا ہی ساتھ دے رہے ہیں اسی لئے انہوں نے گجرات کے انتخابات میں مہم میں حصہ نہیں لیا۔