گاندھی نگر میں گورنمنٹ اسکول کے سکنڈ فلور کا افتتاح ، کشن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد /3 نومبر ( این ایس ایس ) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ امور جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ مرکز کی جانب سے ریاست میں گورنمنٹ اسکولس کی ترقی پر توجہ دی جائے گی ۔ یہاں حلقہ اسمبلی مشیرآباد میں گاندھی نگر میں گورنمنٹ اسکول کے سکنڈ فلور کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈس جاری کرتے ہوئے ریاست میں گورنمنٹ اسکولس کو خانگی اسکولس کے برابر ترقی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں گورنمنٹ اسکولس کی ترقی کیلئے فنڈس جاری کرنے وہ کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام گورنمنٹ اسکولس میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔