حیدرآباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1442 ھ بتاریخ 12 مئی بروز چہارشنبہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ ، معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24513246/24576832 پر یا موبائل نمبرات 9866112393/ 9391964951 یا 9885151354/ 9000008138 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلے میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔