حیدرآباد 27 جولائی ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 28 اگسٹ اتوار کو ساڑھے چھ بجے شام بمقام خانقاہ کامل آستانہ شطاریہ دبیر پورہ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24521088 ‘ 24513246 , 24576832 کے علاوہ موبائیل نمبرات 9000008138 , 9866112393 / 9391964951 کے علاوہ 9885151354 پر اطلاع دیںتاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میںسہولت ہو ۔