مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الثانی 1445ھ ؁جمعرات 14 ڈسمبر 2023 شام 6 بجے حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 24603597، 9000033704، 9000008138، 9849879426، 9866112393 پر رویت کی صورت میں مذکورہ بالا فون نمبرات پر اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصولِ اطلاعات میں سہولت ہو۔