حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ جمادی الاول بتاریخ 22 اکتوبربروز چہارشنبہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآبادزیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معززاراکین روایت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 24603597 ، 9000033704 ، 9000008138 ، 9849879426 ، 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہوں۔