مرکزی عبوری بجٹ توہین و تضحیک :شتروگھن سنہا

,

   

نئی دہلی ۔ /3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ناراض لیڈر شتروگھن سنہا نے مرکزی عبوری بجٹ پر تنقید کی اور کہا کہ کسانوں کی مدد کے خاطر سالانہ امداد دینے کا وعدہ توہین و تضحیک کے سواء کچھ نہیں ہے ۔ ٹوئیٹر پر انہوں نے بیان دیا کہ جو رقم کی پیشکش کی گئی ہے وہ کسانوں کی توہین ہے ۔ حکومت نے کسانوں کو سالانہ 6 ہزار روپئے چندہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مودی حکومت نے ہمارے کسانوں کے ساتھ جو ہمدردی دکھائی ہے وہ مایوس کن ہے ۔ اتنے طویل انتظار کے بعد صرف سالانہ 6 ہزار روپئے دیا جانا افسوسناک بات ہے ۔ یہ بجٹ ووٹ آف اکاؤنٹ نہیں تھا بلکہ اکاؤنٹ آف ووٹس ہے ۔