دیڑھ سال تک موجودہ شرحیں برقرار ، حکومت کا فیصلہ
نئی دہلی ۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے کورونا وائرس سے پیداہوئی صورت حال کے مدنظر مرکزی ملازمین اور وظیفہ یابوں کے مہنگائی بھتہ پر جون 2021تک روک لگا دی ہے اور موجودہ شرحیں جون 2021تک جاری رہیں گی ۔اس سلسلہ میں وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق کووڈ۔19سے پیدا شدہ بحران کو دیکھتے ہوئے مرکزی ملازمین اور پنشنرس کے یکم جنوری 2020ء سے بقایا مہنگائی بھتہ کی ادائیگی نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ اسی طرح سے یکم جولائی 2020 اور یکم جنوری 2021سے DA کی ادائیگی بھی نہیں کی جائیگی ۔اس میں کہاگیاہے کہ ملازمین اور پنشنرس کو موجودہ شرحوں پر مہنگائی بھتہ کی ادائیگی جاری رہے گی ۔اس میں کہا گیاہے کہ یکم جنوری 2020، یکم جولائی 2020 اور یکم جنوری 2020سے لیکر 30جون 2021ء تک کا کوئی بقایامہنگائی بھتہ نہیں دیا جائیگا۔
