نئی دہلی، 29اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت اپنے تمام ملازمین کو اپنے فون میں آروگیہ سیتو ایپ فوری طورپر ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔عملہ، شکایت اور پنشن امور کی مرکزی وزارت نے آج ایک ہدایت جاری کرکے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے سلسلہ کو توڑنے کے لئے اس کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام حکام اور ملازمین، جن میں کانٹریکٹ ملازم بھی شامل ہیں، کو آروگیہ سیتو ایپ فوری طورپر اپنے فون میں ڈاون لوڈ کرنا ہوگا۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم تمام ملازمین کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر اٹھایا گیا ہے ۔
