نئی دہلی : مرکزی ملازمین کا طویل انتظار آخرکار ختم ہو گیا، کیونکہ مرکزی حکومت نے کل مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے ڈی اے میں 4 فیصد کے ساتھ 42 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کابینہ نے یکم جنوری 2023 سے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی الاؤنس اور پنشنرز کو مہنگائی میں ریلیف کی اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے 47.58 لاکھ ملازمین اور 69.76 لاکھ پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔ اب ڈی اے میں 4 فیصد اضافے کی اطلاع دی گئی ہے، یہ رقم بڑھ کر 42 فیصد ہو جائے گی۔
