مرکزی ملازمین کے متغیرمہنگائی الاؤنس میں اضافہ

   

نئی دہلی :مرکزی وزارت محنت و روزگار نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے متغیر مہنگائی الاؤنس کی شرح 105 روپے سے بڑھا کر 210 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیاہے۔ اس اضافے کے نتیجے میں مرکزی حکومت کے ملازمین اور مزدوروں کے لئے کم سے کم اجرت کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔اس پر یکم اپریل سے نفاذ ہوگا۔مرکزی وزیر محنت وزیر سنتوش گنگوار نے کہا کہ اس سے ملک بھر کے مرکزی شعبے میں مختلف طے شدہ ملازمتوں میں مصروف تقریبا 1.50 کروڑ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ وی ڈی اے میں یہ اضافہ ملازمین کی مدد کرے گا، جو کورونا وبا سے پریشان ہیں‘‘۔مرکزی حکومت کم سے کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کو تمام شعبوں میں چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کے انسپیکشن آفیسرز کے ذریعے نافذ کیاجاتاہے۔