مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں چار فیصد اضافہ

   

نئی دہلی: حکومت نے جمعرات کے روز مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتے میں چار فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا، جس سے تقریباً 50 لاکھ ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشنرس کو فائدہ پہنچے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی بھتہ پہلے ہی 46 فیصد تھا اور اب اس اضافے کے ساتھ یہ 50 فیصد ہو گیا ہے ۔ اس کے پیش نظر اب ہاؤسنگ الاؤنس کے ساتھ ہی گریجویٹی وغیرہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ اب ہاؤسنگ الاؤنس 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد، 18 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد اور 27 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی گریچیوٹی کی اعلی ترین حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔ گوئل نے کہا کہ مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافے سے حکومت پر 12868.72 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔