مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی کا دورہ ، لالہ گوڑہ سنٹرل ریلوے ہاسپٹل

   

حیدرآباد۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے لالہ گوڑہ سنٹرل ریلوے اسپتال کا معائنہ کیا۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانند مالیا،پرنسپال چیف میڈیکل ڈائرکٹر (پی سی ایم ڈی)ڈی پرسناکمار،حیدرآباد ڈیویثرنل منیجر این ایس آرپرساد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر نے کوویڈ19کے مریضوں، برسرخدمت ملازمین،موظف ملازمین اور دیگر کے وارڈس کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پی سی ایم ڈی کی جانب سے تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیاگیا۔