مرکزی وزارت آیوش کی جانب سے مختلف جائیدادوں پر تقررات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) حکومت ہند کی وزارت آیوش کی جانب سے مختلف جائیدادوں پر کنٹراکٹ بنیاد کے تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ جملہ 7 یونیورسٹیز میں سینئر پروگرام منیجر ( ٹیکنیکل ) کی ایک، جونیر پروگرام منیجر ٹیکنیکل کی 2 ، پروگرام منیجر ( اڈمنسٹریشن ) 2 ، ڈیٹا اسسٹنٹ کی ایک، ملٹی ٹاسکنگ سافٹ کی ایک جائیداد پر بھرتی کی جائے گی۔ پوسٹ کے لحاظ سے انٹر میڈیٹ متعلقہ سبجیکٹ میں گریجویشن، ایم بی اے، پی جی کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ کام میں تجربہ کے ساتھ ٹیکنیکل جانکاری لازمی ہے۔ پوسٹ کے لحاظ سے امیدوار کی عمر 40 اور 50 سال سے زائد نہ ہو۔ پوسٹ کے لحاظ سے ماہانہ 16 ہزار تا 70 ہزار روپئے تنخواہ دی جائے گی۔ درخواست آن لائن کرنی ہوگی جس کی آخری تاریخ 10-11-2021 مقرر ہے۔ ویب سائیٹ http://www.ayush.gov.in ملاحظہ کریں۔ ع