مرکزی وزرا کریں گے غیر ملکی صدور اور وزرائے اعظم کا استقبال

,

   

نئی دہلی: جی 20 سربراہی اجلاس کے لئے ہندوستان آنے والی غیر ملکی معزز شخصیات کے استقبال کے لئے مرکزی وزراء کو تعینات کیا جائے گا۔ سبھی مرکزی وزراء کی ذمہ داریاں طے کر دی گئی ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا استقبال جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ کریں گے، جب کہ اطالوی وزیراعظم، بنگلہ دیش کی وزیراعظم، برطانوی وزیراعظم رشی سنک، جنوبی کوریا کے صدر اور آسٹریلیا کے وزیراعظم کا استقبال بالترتیب شوبھا کرندلاجے، درشنا جردوش، اشونی چوبے اور مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کریں گے۔وہیں برازیل کے صدرکے استقبال کی ذمہ داری نتیا نند رائے ، فرانس کی صدر کیلئے انوپریہ پٹیل ، جرمن چانسلر کیلئے بی ایل ورما اور ماریشس کے وزیر اعظم کا استقبال کرنے کیلئے شری پد نائک کو کہا گیا ہے۔ اسی طرح سنگاپور کے وزیراعظم ایل مروگن، یورپی یونین کے سربراہ پرہلاد پٹیل، اسپین کے صدر شانتنو ٹھاکر اور چین کے وزیر اعظم کا وی کے سنگھ کا استقبال کریں گے۔