حیدرآباد 3 جون (یواین آئی)صحت کے شعبہ سے متعلق جی-20 ممالک کے تیسرے ورکنگ گروپ کا اجلاس کل حیدرآباد میں شروع ہوگا۔اجلاس کے حصہ کے طور پر مرکزی وزیر صحت وخاندانی بہبود منسکھ منڈاویا نے ٹیکوں پر تحقیق و ترقی مستقبل کی صحت کی ہنگامی صورتحال کے تدارک کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس اجلاس میں جی 20ممالک کے نمائندوں اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
اے پی:سڑک حادثہ میں 5افراد ہلاک۔6زخمی
حیدرآباد 3 جون (یواین آئی) اے پی کے ضلع انامیا میں خطرناک سڑک حادثہ میں 5افراد ہلاک اور دیگر 6زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب نندیال سے ٹاملناڈو جانے والی طوفان وین کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ وین، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔