مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہاتھ جوڑ کر اپوزیشن جماعتوں سے بحث میں شامل ہونے کی دعوت دی

   

نئی دہلی: منی پور میں نسلی تشدد پر پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس تعطل کا شکار رہا ہے وہیں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اتوار کو اپوزیشن جماعتوں سے “ہاتھ جوڑ کر” اس معاملے پر بحث میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ ٹھاکر نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ شمال مشرقی ریاست میں خواتین کے خلاف مظالم کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کی صورتحال پر پیر کو پارلیمنٹ میں مشترکہ احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔ وہ اس معاملے پر بحث شروع کرنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کا اصرار رہا ہے کہ اس معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ بات کریں وزیر اعظم نہیں۔