دریائے کرشنا اور دریائے گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے پراجکٹس کا ڈی پی آر پیش کریں
حیدرآباد : مرکزی وزیر جل شکتی گجندر سنگھ شیخاوت نے دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹرس کے سی آر اور وائی ایس جگن موہن ریڈی کو علحدہ علحدہ مکتوبات روانہ کرتے ہوئے دریائے کرشنا اور گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے پراجکٹس کے ڈی پی آر فوری روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور مکتوب میں کہا گیا ہیکہ ڈی پی آر اور دوسری تفصیلات پیش کرنے پر ہی تنازعات حل ہونے کا دعویٰ کیا۔ واضح رہیکہ دریائے کرشنا اور گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے پراجکٹس پر تلنگانہ اور آندھراپردیش نے اعتراض کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مرکز سے شکایت کی ہے۔ ان شکایتوں پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت جل شکتی نے 6 اکٹوبر کو دونوں چیف منسٹرس کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں متعلقہ وزراء اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا گیا تھا کہ نئے پراجکٹس کی تعمیرات کیلئے منظوری ضروری ہے۔ تلنگانہ کو ہدایت دی گئی ہیکہ دریائے کرشنا پر تعمیر کئے جانے والے 8 اور دریائے گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے 7 پراجکٹس کے ڈی پی آر حوالے کریں۔ دوسری طرف آندھراپردیش کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ دریائے کرشنا پر تعمیر کئے جانے والے 15 اور دریائے کرشنا پر تعمیر کئے جانے والے 4 پراجکٹس کی ڈی پی آر رپورٹس پیش کریں۔