حیدرآباد۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کورونا علاج کیلئے مختص گاندھی ہاسپٹل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ان وارڈز کا معائنہ کیا جہاں کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے دواخانہ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے یہاں آکسیجن ‘ ٹیکوں اور دوسری ضروری ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا ۔ سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہاسپٹل اور دواخانہ انتظامیہ کے سینئر حکام اور ڈاکٹرس نے جی کشن ریڈی کو صورتحال سے واقف کروایا ۔ جی کشن ریڈی نے اس دورہ کے موقع پر خاص طور پر دواخانہ میں آکسیجن کی سربراہی اور دستیابی کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی ۔