مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی جی ایچ ایم سی حکام پر برہمی

   

Ferty9 Clinic

طئے شدہ اجلاس کے دن فلائی اوور کی افتتاحی تقریب پر ناراضگی کا اظہار
حیدرآباد 19 اگست ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ تین ماہ قبل فیصلہ کئے گئے دیشا میٹنگ میں عہدیداروں کے شرکت نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کشن ریڈی نے میٹنگ کے دن ہی فلائی اوور کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ ہے اور پوری طرح مدد کررہی ہے ۔ مگر تلنگانہ حکومت مرکز سے تعاون نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ روڈ انڈر برج کی تعمیر کیلئے محکمہ ریلوے نے رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔ مگر جی ایچ ایم سی کی جانب سے تعاون و اشتراک حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ دو دن قبل فلائی اوور کے افتتاح کی تاریخ مقرر کی گئی اور تین ماہ قبل جس اجلاس کی تاریخ مقرر ہوئی تھی اس کو نظر انداز کردیا گیا ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے عدم تعاون سے کئی ترقیاتی کام زیر التواء ہوگئے ہیں ۔ محکمہ ریلوے ترقیاتی کام تیزی سے انجام دینے تیار ہے مگر بلدیہ تعاون کرنے سنجیدہ نہیں ہے ۔ کشن ریڈی نے کلکٹر حیدرآباد کو مشورہ دیا کہ وہ جی ایچ ایم سی و ریلوے عہدیداروں سے تال میل پیدا کرکے زیر التواء کاموں کو جلد از جلد مکمل کرائے ۔ ن