میر فراست علی باقری کی نمائندگی پر کمشنر جی ایچ ایم سی اور متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو ضروری تاکید
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر میر فراست علی باقری کی کامیاب نمائندگی پر رکن پارلیمنٹ سکندرآباد و مرکزی وزیر برائے سیاحت‘ ثقافت جی کشن ریڈی نے کمشنر بلدیہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ 15دن یعنی یکم؍ تا 15؍ محرم کے لئے عارضی شیڈ الاوۂ بی بی دبیر پورہ اور مختلف عاشورخانہ جات پر نصب کئے جائیں۔کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن رونالڈ روس، کمشنر سٹی پولیس سی وی آنند، منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی، حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس، ڈسٹرکٹ فائر آفیسر حیدرآباد، سی ای او وقف بورڈ تلنگانہ، سکریٹری ٹو گورنمنٹ روڈس اینڈ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ، ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور اسپیشل چیف سکریٹری فارسٹ ڈپارٹمنٹ‘ محکمہ برقی ان تمام ڈپارٹمنٹس کو جی کشن ریڈی نے آنے والے محرم کے سلسلہ میں خصوصی ہدایت جاری کئے ۔بی جے پی کے سابق ترجمان میر فراست علی باقری نے ڈی جی پی سنجے کمار جین ایس پی آئی سے ان کے دفتر لکڑی کا پل پر ملاقات کی اور انہیں ڈھٹی باندھی اور محرم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فراست باقری نے ہمراہ میر ابرار رضوی و عباس رضا خاں کے تاریخی الاوۂ بی بی دبیر پورہ کا دورہ کرکے محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مرکزی وزیرجی کشن ریڈی کا کمیونٹی کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیاکہ اُنہوں نے فوراً متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو مکتوب روانہ کیااورمحرم کے انتظامات کی ضروری تاکید کی۔