نئی دہلی: پیر کو ہریانہ کے نوح میں وشو ہندو پریشد کی شوبھا یاترا کے دوران شروع ہونے والا فرقہ وارانہ تشدد منگل کو گروگرام تک پھیل گیا۔ گروگرام میں پیر کی شام سے وقفے وقفے سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کی دیر رات، شرپسندوں نے یہاں گروگرام کے سیکٹر-70 میں واقع کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور پھر انہیں آگ لگا دی۔دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حالیہ تشدد کے سلسلے میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے بات کی اور تازہ ترین صورتحال کے باری میں معلومات حاصل کیں۔