سری نگر : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یکم اکتوبر کو دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر پہنچ رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران وزیر داخلہ راجوری اور کپواڑہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے اور سری نگر میں محکمہ تعلیم کے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے ۔موصوف وزیر داخلہ کی طرف سے اس دورے کے دوران کینسر ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھنے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو وزیر داخلہ جموں وارد پہنچیں گے جہاں وہ چناؤ تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد راجوری میں ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ دو اکتوبر کو وزیر داخلہ سری نگر وارد ہوں گے اور سیدھے کپواڑہ جا کر وہاں ایک عوامی جلسے سے خطا ب کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے اسی روز وزیر داخلہ سری نگر میں محکمہ تعلیم کے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ذرائع کے مطابق سری نگر دورے کے دوران وزیر داخلہ وقف بورڈ کی جانب سے قائم کئے جارہے کینسر ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں