نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اپنے گھر واپس آگئے جبکہ وہ ایک خانگی ہسپتال میں معمول کے مطابق طبی معائنوں کے لئے شریک کئے گئے تھے۔ اُنھیں جمعرات کے دن گھر واپس روانہ کردیا گیا۔ اُن کی صحت ٹھیک ہے۔ اُنھوں نے چہارشنبہ کے دن معمول کے طبی معائنوں کے لئے خانگی دواخانہ سے رجوع ہوئے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ میں دواخانہ کو معمول کے طبی معائنوں کیلئے گیا تھا۔