مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا عدالتی خدمات کے احیاء اور خانگی شعبہ میں تحفظات پر زور

   

نئی دہلی ۔ /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے حلیف اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے ہندوستانی عدالتی خدمات کے احیاء اور خانگی شعبہ میں تحفظات کی ضرورت پر لوک سبھا میں زور دیا ۔ دستوری ترمیمی بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے رام ولاس پاسوان نے کہا کہ ہندوستانی عدالتی خدمات کا احیاء کیا جانا چاہئیے اور انہیں عوام کیلئے شفاف بنایا جانا چاہئیے ۔ عدلیہ میں ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر کوئی فرق و امتیاز نہیں برتا جانا چاہئیے۔ عدالتی کارروائی بالکل شفاف ہونی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خانگی شعبہ میں بھی تحفظات ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دستور کی 9 ویں جدول میں خانگی شعبہ میں تحفظات کا تذکرہ دستوری ترمیم کرتے ہوئے شامل کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے بل کی تائید کرتے ہوئے اسے وزیراعظم کی سب کا ساتھ سب کا وکاس تحریک میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا ۔